شیخوپورہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے کزن کو قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوائے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خالہ زاد بھائی کو قتل کیا، جس کی لاش بعد میں ایک کار سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر اس کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے بھاری رقم نکالی۔ مزید یہ کہ ملزمان لاش کو نہر میں پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جب انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

