پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان

0

 اسلام آباد/مانیٹرنگ ڈیسک: 16 دسمبر 2024 سے آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔



نجی چینل جیو نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.81 روپے فی لیٹر اضافہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔پچھلے 12 دنوں کے دوران، حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام میں سیاسی بحران کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول کی قیمت میں یہ معمولی اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔ تاہم، اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہو جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !