پارل / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 239 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کلاسن نے 86 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ ابتدا ہی سے مشکلات میں گھر گئی اور پہلے چار بلے باز۔جلدی آؤٹ ہو گئے ۔
۔
جس کے بعد اوپنر صائم ایوب نے سلمان علی آغا کے ساتھ مل کر شاندار پارٹنر شپ قائم کی۔ صائم ایوب نے اپنی مسلسل دوسری سنچری سکور کی ۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد دو مزید وکٹیں گر گئیں ۔ جس کے نسیم شاہ نے سلمان علی آغا کا ساتھ دیا۔ سلمان علی آغا نے ناٹ آؤٹ 82 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو کامیابی سے ہم کنار کروایا اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

