برسبین / مانیٹرنگ ڈیسک: اگرچہ اچھے سے اچھا باؤلر بھی کوئی ایسی گیند پھینک سکتا ہے جس پر اسے چھکا لگ جائے اور اچھی بال پر بھی چھکا لگ جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے لیکن اگر کسی باؤلر نے طویل عرصے تک گیند بازی کی ہو اور اسے چھکا نہ لگے تو اسے یقیناً اس گیند باز کی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔
تاحال ہم نے کسی بھی ایسے باؤلر کے بارے میں نہیں سنا جسے کوئی چھکا نہ لگا ہو سوائے ایک باؤلر کے۔ اور اس باؤلر کا نام ہے جسپریت بمرا ۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور دنیا کے نمبر ایک گیند باز جسپریت بمرا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کوئی بھی چھکا نہیں کھایا۔ اپنے آٹھ سالہ ٹیسٹ کیریئر میں بمرا نے 710 اوور یعنی 4260 گیندیں پھینکی ہیں لیکن اب تک کسی بھی بلے باز نے انھیں چھکا نہیں مارا۔جو واقعی اپنی طرز کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

