ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہو چکے تھے، شعیب اختر کا دعویٰ

0

 اسلام آباد (پاکستان لائیو نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہو چکے تھے۔


پی ٹی وی اسپورٹس کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اسٹیڈیمز کی تعمیر و مرمت کا کام وقت پر مکمل ہو جائے گا۔ ان کے مطابق، محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا، وہ درست تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پہلے ہی منظور ہو چکا تھا۔



شعیب اختر نے مزید کہا کہ اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے دیے گئے بیانات مثبت ہیں اور ریونیو جنریشن کے لیے زیادہ فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، جو کہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کا موقف بالکل درست تھا، خاص طور پر جب ایک ایسا ملک چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنے سے گریز کرے اور ریونیو میں بھی اس کا بڑا حصہ ہو۔ ایسے میں پاکستان کے لیے یہ موقف پیش کرنا ضروری تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !