پی ٹی آئی سینکڑوں شہادتوں کے دعوے سے دستبردار ، عمران خان نے شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں جے بارے میں کیا کہا، بڑی خبر

0

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 نومبر کے ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے پرانے دعوے سے دستبردار ہوتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں صرف 12 کارکن جاں بحق ہوئے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے سینکڑوں کارکنوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔



اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا کو بتایا کہ بانی تحریک انصاف کو احتجاج اور مظاہرے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ چونکہ عمران خان کو جیل میں اخبار اور ٹی وی کی سہولت میسر نہیں، اس لیے وہ 26 نومبر کے واقعے کی مکمل معلومات سے لاعلم تھے۔


بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان نے مظاہرے میں شریک کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس معاملے کو اٹھایا جائے۔ عمران خان نے مظاہرین پر گولی چلانے کے عمل کی سخت مذمت کی اور زخمی کارکنوں کی تیمارداری کا حکم دیا۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ مخالفین پارٹی میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی صورتحال میں گولی چلانے کی مذمت کی جائے گی، چاہے وہ کسی بھی طرف سے ہو۔


بیرسٹر گوہر نے سیکڑوں کارکنوں کی شہادت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ذمہ دارانہ بیانات دے گی اور تصدیق کی کہ صرف 12 کارکن جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !