لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: اینکر اور تجزیہ کار منصور علی خان کہتے ہیں کہ وہ اس بات کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ انھیں نواز شریف کے انتہائی قریبی لوگوں نے بتایا ہے کہ میاں صاحب لاہور کی سیٹ یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں ۔ اپنے وی لاگ میں منصور علی خان نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے ووٹر اور سپوٹرز کی تعداد مسلم لیگ ن سے کہیں زیادہ ہے لیکن لیڈرشپ یا تو بھاگی ہوئی ہے یا کمپرومائزڈ ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں کچھ لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے فارم 45 خود دیکھا تھا جس کے تحت نواز شریف لاہور کی سیٹ یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں ۔ منصور علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس بات کی شرط لگانے کےلئے تیار ہیں کہ اگر دوبارہ اس سیٹ پر الیکشن ہو تو نواز شریف پھر ہار جائیں گے۔
نواز شریف یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں ، منصور علی خان
دسمبر 01, 2024
0

