وہ غیر ملکی کرکٹر جو پاکستان ائیر فورس کا افسر بنتے بنتے رہ گیا تھا

0

 بلاوایو ، لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: زمبابوے کے آل راؤنڈ کرکٹر سکندر رضا کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان سے ہے یہ بات تو لگ بھگ سبھی لوگوں کو معلوم ہے۔ لیکن اب ایک اور دلچسپ انکشاف ہوا ہے جو پڑھنے سننے والوں کو حیرت میں ڈال دے گا۔ سکندر رضا کی سلیکشن پاکستان ائیر فورس کالج میں ہو گئی تھی ۔  یعنی وہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد پی اے ایف افسر بننے والے تھے لیکن بد قسمتی سے تیسرے سال ان کی آنکھ میں کچھ خرابی آ گئی جس کی وجہ سے وہ ان فٹ ہو کر ڈس کوالیفائیڈ ہو گئے ۔ جس کے بعد انھوں نے کرکٹ کو اپنا جنون بنایا اور زمبابوے منتقل ہو کر نیشنل ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔سکندر رضا نے حالیہ دو تین سالوں میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو خوب منوایا ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !