پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا نتیجہ آگیا

0

 بلاوایو/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی ۔۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 165 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 39 طیب طاہرنے 33 جبکہ عرفان خان نیازی نے 27 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں پہلی دو وکٹیں صرف 18 رنز پر گرنے کے بعد مارومانی اور سکندر رضا نے اچھی بیٹنگ کی اور 59 تیز رفتار رنز کا اضافہ کیا۔ تاہم دونوں بلے بازوں کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے بعد باقی ماندہ بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا  گئی اور پوری ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے تین تین جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !