مذاکرات اور عمران خان کی رہائی کی پیشکش و شرائط کے بارے میں اہم انکشافات

0

 جیو نیوز کے معروف اینکر شہزاد اقبال نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سے متعلق ایک اہم خبر دی ہے۔پروگرام "نیا پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ بظاہر حکومت اور پی ٹی آئی دونوں مذاکرات کے آغاز سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، تاہم اندرونی طور پر حکومت، تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔



شہزاد اقبال کے مطابق، مختلف ذرائع سے پی ٹی آئی کو یہ پیغامات دیے جا رہے ہیں کہ اگر وہ حکومت اور نظام گرانے کی کوششوں سے پیچھے ہٹ جائے تو اسے رعایت دی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں عمران خان کو پشاور سے بنی گالہ منتقل کرنے جیسے آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری تلخ بیانات کے باوجود تمام فریقین کو اس بات کا احساس ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملکی سیاست میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !