محمد رضوان کے تین شاندار فیصلوں نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں فتح دلوائی

0

کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر لبابالو جی کما اپنے ون ڈے کیریئر کے پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے تاہم پہلے میچ میں ان کا امپائرنگ کا تجربہ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا ۔جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران جی کما کی امپائرنگ انتہائی ناقص رہی اور ان کے کئی فیصلوں کو ٹی وی امپائر نے مسترد کر دیا۔ ڈی آر ایس سسٹم کے تحت ہر ٹیم کے پاس دو بیٹنگ اور دو باؤلنگ ریووز دستیاب ہوتے ہیں ۔


۔پاکستان نے پہلا ریوو حارث رؤف کی وین ڈیر ڈوسن کے خلاف کاٹ بی ہائنڈ کی غلط اپیل کی وجہ سے ضائع کر دیا ۔  جس کے بعد پاکستان کے پاس ایک ہی ریوو باقی بچ گیا تھا۔ کسی بھی ٹیم کو ایسی صورت میں اگلا ریوو سوچ سمجھ کر لینا ہوتا ہے ۔ ابرار احمد کی گیند پر مارکرم نے سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔ گینڈ ان کے پیڈ پر لگی۔اپیل ہوئی لیکن امپائر جی کما نے اپیل مسترد کر دی۔  جس پر رضوان نے ایک رسکی ریوو لے لیا ٹی وی ری پلے پر دکھایا گیا کہ گیند بغیر کوئی ایج لیے سٹمپس کی طرف جاتی ہوئی مارکرم کے پیڈز پر لگی۔۔ جس پر ٹی وی امپائر نے گراؤنڈ امپائر کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مارکرم کو آؤٹ قرار دے دیا

 


۔اس کے بعد جب کلاسن اور ڈیوڈ ملر کی پارٹنرشپ خطرناک بنتی جا رہی تھی ۔تو اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نئے سپیل کی دوسری ہی گیند پر ملر کے خلاف اپیل کی ۔امپائر جی کما نے فیصلہ پھر بیٹر کے حق میں ہی دیا۔اس پر بھی رضوان نے باؤلر پر ہی اعتماد کیا اور ریویو لیا ۔ ری۔پلے۔نے دکھایا کہ اندر آتی ہوئی بال ڈیوڈ ملر کے بیٹ کا اندرونی کنارہ چھو کر گزری تھی۔ ایک بار پھر جی کما کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ اور ملر آؤٹ قرار پائے۔ تاہم سب سے مشکل معاملہ فیلو کوایو کا تھا ۔ جنھوں نے شاہین شاہ آفریدی کے ایک خطرناک ان سوئنگنگ یارکر کو دفاعی انداز میں کھیلنے کی کوشش کی۔۔اگرچہ شاہین شاہ آفریدی اور دوسرے پاکستانی نے اس شک و شبہے میں مبتلا ہونے میں کچھ دیر لگائی کہ پہلے بیٹ لگا تھا یا گیند سیدھی فیلو کوایو کے بوٹ پر جاکر لگی تھی۔ اس بار بھی ایل بی ڈبلیو کی اپیل امپائر جی۔کما نے ہی مسترد کی تاہم ری پلے میں ایک بار پھر بلے باز آؤٹ اور گراؤنڈ امپائر غلط قرار پائے ۔اس طرح پاکستانی ٹیم نے ڈی آر ایس کا صحیح استعمال کر کے تین کھلاڑیوں کو ری پلے ٹیکنالوجی کے ذریعے آؤٹ کروایا۔۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !