پاکستان کے خلاف میچ میں نامناسب رویہ اپنانے پر جنوبی افریقی کھلاڑی کلاسن کو سزا دے دی گئی

0

 کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑی ہینرچ کلاسن کو پاکستان کے خلاف میچ میں نامناسب رویہ اپنانے پر آئی سی سی کے قانون کے تحت سزا سنا دی گئی ۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ہنرچ کلاسن نے آؤٹ ہونے کے بعد سٹمپس کو لات دے ماری تھی جس کے بعد انھیں آئی سی سی کے اس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا



 جس کے تحت دوران میچ گراؤنڈ میں موجود چیزوں سے چھیڑ چھاڑ کی تنبیہ کی گئی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کلاسن کو میچ فیس کا پندرہ فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ انھیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ایوارڈ کیا گیا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !