پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے پلیئر آف دی میچ جارج لینڈے ایک دلچسپ واقعے کا شکار ہوگئے جب وہ اسٹیڈیم جانے والی ٹیم کی بس وقت پر نہ پکڑ سکے۔
جارج لینڈے، جنہیں تین سال، تین ماہ، اور دو دن بعد قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا، نے بتایا کہ ان کا فون وقت سے 15 منٹ پیچھے تھا۔ اس غلطی کے باعث وہ وقت پر نیچے نہ پہنچ سکے اور ہوٹل سے باہر آتے ہی دیکھا کہ ٹیم کی بس روانہ ہوچکی ہے۔
لینڈے نے بتایا، "بس کو جاتا دیکھ کر مجھے بہت شرمندگی ہوئی، لیکن خوش قسمتی سے پولیس اسکواڈ وہاں موجود تھا، جس کی مدد سے میں بس تک پہنچ سکا۔ یہ واقعہ میرے لیے ایک سبق تھا، اور میں آئندہ کبھی لیٹ نہیں ہوں گا۔"
واضح رہے کہ جارج لینڈے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور 21 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کیں، جس کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

