حکومت سے مذاکرات ، تحریک انصاف کون کون سے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان آج باقاعدہ مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ رکنی کمیٹی مذاکرات میں شرکت کرے گی، جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، اور علی محمد خان شامل ہوں گے۔



حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی ماحول میں مفاہمت کے لیے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آگے بڑھنے کا راستہ ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے، انتشار سے نہیں۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف اپنے ابتدائی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی ہے اور اب وہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مزید یہ کہ، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا جلد ایاز صادق سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے گفتگو متوقع ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے مطالبات پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ غیر رسمی گفتگو کو مذاکرات کا آغاز نہیں سمجھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اب تک باقاعدہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !