آسٹریلیا کے خلاف بھارتی بیٹنگ مشکلات کا شکار

0

 برسبین / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے ۔ بھارت کے چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوئے بغیر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اج کے دن بھی کھیل بارش سے متاثر ہوا۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔



 جس کے بعد بھارت نے بیٹنگ کی شروعات کیں تو آسٹریلوی باؤلر نے زبردست سوئنگ باؤلنگ سے اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جیسوال چار، ویرات کوہلی تین، شبھمن گل ایک جبکہ رشبھ پنت 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کے ایلراہول ایک اینڈ سنبھالے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 31 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کپتان روہت شرما ان کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !