برسبین / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے بھارت کے خلاف اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انھوں نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اور سنچری داغ دی ۔اس سیریز میں یہ ان کی مسلسل دوسری جبکہ بھارت کے خلاف چوتھی ٹیسٹ سنچری تھی۔ مجموعی طور پر انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی ٹیسٹ سنچری بنائی ۔
ٹراوس ہیڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے جو کہ کسی بھی اپوزیشن کے خلاف سب سے بڑی سکور ٹیلی ہے۔ ٹراوس ہیڈ کا بھارتی باؤلرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سے لے کر اب تک جاری ہے۔ جب انھوں نے 137 رنز کی شاندار باری کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپیئن بنوایا تھا۔

