23 سالہ جیسوال ٹرک کی ٹکر سے ہلاک

0

 23 سالہ بھارتی اداکار امان جیسوال ایک المناک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امان جیسوال، جو مشہور ڈرامہ سیریز 'دھرتی پتر نندنی' میں مرکزی کردار ادا کر چکے تھے، جمعہ کو ممبئی کے علاقے جوگیشوری (ویسٹ) میں پیش آنے والے حادثے کا شکار ہو گئے۔



پولیس کے مطابق یہ حادثہ سہ پہر 3:15 بجے ہل پارک روڈ پر پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق ایک ٹرک نے امان جیسوال کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی شدت برداشت نہ کر سکے اور چل بسے۔ح

ادثے کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !