ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 230 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔۔میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز چار کھلاڑی آؤٹ 143 رنز پر شروع کی تھی تاہم باقی ماندہ کھلاڑی سکور میں صرف 83 رنز کا اضافہ کر سکے۔ سسعود شکیل 84 جبکہ محمد رضوان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیلز اور ویریکن نے تین تین جبکہ سنکلئیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم کم سکور پر آؤٹ
جنوری 18, 2025
0

