ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: سپنر ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور صرف 62 کے مجموعے پر سات کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں ۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی ۔ سعود شکیل نے 84 اور رضوان نے 71 رنز کی باریاں کھیلیں ۔ ساجد خان نے تباہ کن آف سپن باؤلنگ کرتے ہوئے چار ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

