اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

