سیف علی خان کو چاقو گھونپنے والے شخص نے شاہ رخ خان کو بھی نشانے پر لے رکھا ہے ، پولیس

0

ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، اور تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، جسے اداکار نے بہادری سے ناکام بنا دیا۔ اس دوران ملزم نے چاقو سے حملہ کیا، جس سے سیف کو چھ زخم آئے، جن میں دو زخم گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگا۔



سیف علی خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا چاقو کا ٹکڑا نکالا۔ ان کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے، اور ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ممبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کیں، جس میں انکشاف ہوا کہ حملہ آور نے 14 جنوری کو شاہ رخ خان کے گھر "منت" کی ریکی کی تھی، لیکن سخت سیکیورٹی کے باعث داخل ہونے میں ناکام رہا۔ اس ناکامی کے بعد ملزم نے سیف علی خان کو نشانہ بنایا اور ان کے باندرا والے گھر کی ریکی کی۔رپورٹس کے مطابق، ملزم سیکیورٹی کو چکمہ دے کر عمارت کے اندر داخل ہوا اور 12ویں منزل تک پہنچ گیا، جہاں سیف علی خان اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ دوسری جانب، سیف کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، اور اسپتال میں ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !