سابق کپتان پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارتی کرکٹرز سے دوستیاں بڑھانے پر ناراض

0

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور بیٹر معین خان نے قومی کھلاڑیوں کے بھارتی کرکٹرز کے ساتھ ضرورت سے زیادہ دوستانہ رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اداکارہ اشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کے دوران پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم میں رویے پر تنقید کی۔اشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں پاکستانی کرکٹرز کو بھارت سے بے حد محبت اور عزت ملتی تھی، لیکن آج کل چاہے شوبز ہو یا کرکٹ، ایسا نہیں دیکھنے کو ملتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی بھارتی کرکٹرز، خاص طور پر ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفیز لیتے ہیں، لیکن بھارت سے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ویسا رویہ نہیں ہوتا، اس کی کیا وجہ ہے؟ جواب میں معین خان نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستانی ٹیم بھارت سے بہت آگے تھی، اور اس وقت ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور کپتان میدان میں بھارتی کھلاڑیوں سے بات کرنے تک سے منع کرتے تھے تاکہ حریف ٹیم پر دباؤ قائم رکھا جا سکے۔



معین خان نے مزید کہا کہ ضرورت سے زیادہ دوستانہ تعلقات رکھنے سے حریف آپ کو اپنے برابر نہیں سمجھتا اور آپ ذہنی طور پر خود کو کمزور تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، لیکن میدان میں کبھی ایسا رویہ اختیار نہیں کیا۔ معین خان نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کھلاڑیوں کو ایسے رویے سے منع کرتے رہے ہیں اور وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر جیسے کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹرز کے ساتھ میدان میں سیلفیز لیتے یا بیٹ چیک کرتے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بعض اوقات نادانستہ طور پر منفی پیغام دیتے ہیں، جس کا انہیں خود اندازہ نہیں ہوتا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !