گجرات کے علاقے شاہ جہانگیر روڈ پر ایک گھر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں چار بہن بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے۔ ان کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ بچے گھر میں کوئلے جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بچوں کی والدہ کے بیان کے مطابق وہ اسپتال گئی ہوئی تھی اور واپسی پر بچوں کو بے ہوش پایا۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ بچوں کے والد روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا میں مقیم ہیں۔

