بھارتی ٹیم کے کوچ گوتم گھمبیر ڈریسنگ روم میں ٹیم پر برس پڑے

0

میلبورن / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر نے ٹیم کے ڈریسنگ روم کی بدنظمی اور کھلاڑیوں کے رویے پر شدید تنقید کی ہے، جہاں انہوں نے اپنی تقریر میں بغیر کسی کا نام لیے کئی اہم نکات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی سے کھیل رہے ہیں اور صورتِ حال کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا رہے۔



گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں انہوں نے کھلاڑیوں کو آزادی دی کہ وہ ٹیم کے لیے اپنی مرضی سے کھیلیں، لیکن اب وہ فیصلہ کریں گے کہ کھلاڑیوں کو کس طرح کھیلنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو کھلاڑی حکمتِ عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا، اسے ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹرز بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول مثالی نہیں ہے، جہاں سلیکٹرز، کھلاڑی، اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !