شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔یہ نوٹس پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت، بطور رکن قومی اسمبلی اور کور کمیٹی کے رکن، مذاکراتی عمل سے مکمل طور پر واقف ہیں اور انہیں کسی بھی مذاکراتی ٹیم کے رکن کے خلاف بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔



شوکاز نوٹس کے مطابق، شیر افضل مروت نے جاری مذاکرات سے متعلق سخت بیانات دیے، جو پارٹی پالیسی کے خلاف ہیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دی۔نوٹس میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ یہ نوٹس بار بار پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔ انہیں 7 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورت دیگر پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ چند دن قبل شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو عمران خان کے سامنے اٹھائیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !