190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں یہ فیصلہ سنانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے عدالت میں موجود تھے لیکن عمران خان، بشریٰ بی بی یا ان کے وکلا میں سے کوئی پیش نہیں ہوا۔عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک ان کے اہل خانہ یا وکلا میں سے کوئی عدالت میں موجود نہ ہو، وہ پیش نہیں ہوں گے۔ جج نے کہا کہ وہ دو گھنٹے سے عدالت میں انتظار کر رہے تھے، لیکن کسی کی آمد نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 23 دسمبر اور 6 جنوری کو فیصلے کے لیے تاریخیں مقرر کی گئی تھیں، جبکہ اب 13 جنوری کی تاریخ بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔
اس ریفرنس کی سماعت ایک سال میں مکمل ہوئی، جس میں نیب نے 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔ اہم گواہان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال شامل تھے۔ اس کیس میں 27 فروری 2024 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔

