احد رضا میر نے اپنی سابقہ اہلیہ

0

 کراچی/  مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے مشہور اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے بارے میں دیا گیا تعریفی بیان سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات پر گفتگو کی۔ انہوں نے خاص طور پر سجل علی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا، "سجل ایک غیر معمولی ہنر مند اداکارہ ہیں، اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔"



احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے کامیاب جوڑیوں میں شامل رہی ہے۔ دونوں نے مل کر کئی سپر ہٹ ڈرامے پیش کیے، جن میں "یقین کا سفر" اور "آنگن" قابل ذکر ہیں۔اگرچہ دونوں کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی، لیکن ان کے مداح آج بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !