امریکہ میں آتشزدگی پر ایران نے ایسا کام کر دیا کہ پوری دنیا حیران

0

 تہران/ مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بھڑکنے والی شدید آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے مدد کی پیشکش کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، ہلال احمر ایران کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو ایک خط لکھ کر اپنی امداد کی پیشکش کی۔ خط میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور امدادی سامان بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔



پیر حسین کولیوند نے یقین دلایا کہ ایران اس مشکل وقت میں امریکہ کے ساتھ ہے اور تنہائی کا احساس نہیں ہونے دے گا۔یاد رہے کہ لاس اینجلس میں منگل سے شروع ہونے والی اس آگ کو تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس آگ کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 13 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔


آگ نے 12 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، 1100 سے زائد فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر سرگرم ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !