آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

0

 دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے یشسوی جیسوال نے ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔



پاکستان کے سعود شکیل اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے تین تین درجے ترقی کے بعد بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر جگہ بنائی۔ اس کے علاوہ، کمنڈو مینڈس، جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے دو، دو درجے تنزلی کے بعد بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجے نیچے آکر 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


دوسری طرف، ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز نے ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ جنوبی افریقہ کے کیگیسو رباڈا دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے، جب کہ جنوبی افریقی بولر مارکو جینسن نے چھ درجے ترقی کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔


نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری، آسٹریلیا کے نیتھن لائن، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے رویندرا جڈیجا نے ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن پر قبضہ کیا۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !