لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق لاجسٹک مسائل کے باعث پی ایس ایل کی تقریب میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ لیگ کے نئے سیزن کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب گوادر میں منعقد کی جائے گی۔
تاہم، لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے اب یہ تقریب 11 جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی تاریخیں 7 اپریل سے 20 مئی تک مقرر ہیں، اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

