بھارت کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی شاندار پرفارمینس

0

 راجکوٹ/ مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 26 رنز سے ہرا دیا۔ راجکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کو چنا۔ انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 171 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 51 رنز بنائے ۔ بھارتی باؤلر ورون چکروتی نے پانچ انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ 



بھارتی ٹیم کی بیٹنگ بھی لڑکھڑا گئی اور ہارڈک پانڈیا کے 40 اور ابھیشیک شرما کے 24 رنز کے سوا کسی بلے باز کی ایک نہ چلی۔ ان فارم کھلاڑی تلک ورما بھی 18 رنز پر چلتے بنے۔۔ اووٹن نے تین جبکہ عادل رشید اور کارس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !