100سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث شخص نے حیران کن کام کر ڈالا

0

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ریاست پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق، ملزم کو پنجاب سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ گذری تھانے منتقل کیے جانے کے دوران پولیس ٹیم کو دھوکہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزم ساؤتھ زون پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، اور اس کے خلاف آخری مقدمہ 3 جنوری کو تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم وارداتوں میں ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کے زیورات چوری کرچکا ہے اور اس کے خلاف پنجاب میں بھی مختلف چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔



ایس پی انویسٹی گیشن نے واقعے میں غفلت برتنے پر ایس آئی او گذری شفقت منگی کو معطل کردیا ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن کے سپرد کردی گئی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !