گوجرانوالہ کا نوجوان طلاق کے بعد بھی بیوی کو تعلقات کےلیے مجبور کرتا رہا

0
گوجرانولہ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں ایک خاتون نے اپنے سابق خاوند کا عضو خاص کاٹ ڈالا۔ میڈیا کے مطابق عمیر نامی نوجوان کی شادی شاہدہ نامی خاتون کے ساتھ ہوئی تھی۔ لیکن گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دونوں میں طلاق ہو گئی ۔۔تاہم عمیر شاہدہ کو ۔مجبورکرتا رہا کہ وہ اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم رکھے۔۔جس کے لیے شاہدہ رضامند نہیں تھی



جس کے بعد عمیر نے اسے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔ شاہدہ نے ساری صورتحال اپنے بھائی کو بتا دی۔ جس نے شاہدہ سے کہا کہ وہ عمیر کو گھر پر بلالے۔ شاہدہ نے عمیر کو اپنے والدین کے گھر پر ملنے کا کہہ کر بلا لیا۔ عمیر رات گئے شاہدہ کے گھر پہنچا تو شاہدہ نے اپنے بھائی سے مل کر عمیر کو قابو کیا اور ملزمان نے مل کر اس کا عضو خاص کاٹ دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !