ڈی جی ایف آئی اے کو نوکری سے برطرف کردیا گیا

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات اور ملک سے غیر قانونی ہجرت روکنے میں ناکامی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ احمد اسحاق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ان کی برطرفی کے لیے وزیراعظم کو سمری بھیجی تھی، جسے وزیراعظم ش


ہباز شریف نے منظور کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثات پر تحقیقات میں سستی اور غیر قانونی ہجرت روکنے میں ناکامی ڈی جی ایف آئی اے کی برطرفی کی اہم وجوہات تھیں۔


ذرائع نے مزید بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کر دی ہے اور وزارت داخلہ اس حوالے سے سمری کابینہ کو بھیجے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے ایک تجربہ کار اور اہل افسر کا انتخاب کیا جائے۔ یاد رہے کہ برطرف ڈی جی ایف آئی اے نے گزشتہ روز ہی یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔




BRC Tower

BRC Tower

Features:

  • Shops
  • Hall
  • Office
  • Apartment
  • Penthouse

Starting at: Rs 30 Lac only

Location: Bahria Enclave, Islamabad

Contact Us: 03326044547

Email: pakistanlivenews.pk@gmail.com

Contact Now

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !