عمران خان اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0

 راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان حالیہ ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین کو یقین دلایا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ واپس لینے کا مقصد ان پر کام کا دباؤ کم کرنا تھا تاکہ وہ گڈ گورننس پر توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، گورننس کو بہتر بنائیں، میری مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو تمام اختیارات حاصل ہیں۔



ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات پر توجہ دینے کی ہدایت کی، جس پر علی امین نے وضاحت کی کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز میں ان کا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی یہ معاملات انجام دیتے ہیں اور پھر شکایات ان کے خلاف کی جاتی ہیں۔ عمران خان نے ان سے کہا کہ کرپشن اور بیڈ گورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ ملاقات کے بعد علی امین نے معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کریں اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بھی کہا کہ صوبے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



BRC Tower

BRC Tower

Features:

  • Shops
  • Hall
  • Office
  • Apartment
  • Penthouse

Starting at: Rs 30 Lac only

Location: Bahria Enclave, Islamabad

Contact Us: 03326044547

Email: pakistanlivenews.pk@gmail.com

Contact Now

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !