ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کی مسلسل تنقید پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں ان کے خلاف شکایت درج کرادی۔
آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران روہت شرما کو بیٹنگ اور کپتانی دونوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تین ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے صرف 31 رنز بنائے، اور ان کی قیادت میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف 1-3 سے شکست ہوئی، جس کے نتیجے میں بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔
اس مایوس کن کارکردگی پر سنیل گواسکر نے روہت کی بیٹنگ اور کپتانی دونوں پر شدید تنقید کی، اور ان کے ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھائے۔ گواسکر نے یہ تجویز بھی دی کہ بھارتی ٹیم کی بہتری کے لیے قیادت کسی اور کو سونپنی چاہیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روہت شرما کو یہ تنقید پسند نہیں آئی اور انہیں یہ غیر ضروری لگی۔ اسی وجہ سے انہوں نے گواسکر کے خلاف بی سی سی آئی میں شکایت درج کرائی۔
BRC Tower
Features:
- Shops
- Hall
- Office
- Apartment
- Penthouse
Starting at: Rs 30 Lac only
Location: Bahria Enclave, Islamabad
Contact Us: 03326044547
Email: pakistanlivenews.pk@gmail.com
Contact Now
