لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے باعث لاہور اور اپر پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
BRC Tower
Features:
- Shops
- Hall
- Office
- Apartment
- Penthouse
Starting at: Rs 30 Lac only
Location: Bahria Enclave, Islamabad
Contact Us: 03326044547
Email: pakistanlivenews.pk@gmail.com
Contact Nowموسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال سردی کا موسم مختصر ہوگیا ہے۔ خشک موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سردی کا دورانیہ کم ہوگیا ہے۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، خشک موسم کی وجہ سے دن کے اوقات میں گرمی اور راتوں میں ٹھنڈک کا احساس ہو رہا ہے۔

