عامر خان نے کس پاکستانی شو کی نقل کرتے ہوئے ایک ٹی وی پروگرام چلایا تھا

0

  کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے ان کے شو سے متاثر ہوکر اپنا پروگرام تشکیل دیا تھا۔حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے دوران حنا خواجہ بیات نے مختلف موضوعات کے ساتھ اپنے کیرئیر پر بھی تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کا کیرئیر بطور میزبان شروع ہوا، لیکن وہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے معاشرے کے حقیقی مسائل کو اسکرین پر پیش کیا۔



اداکارہ نے اپنے معروف شوز ’الجھن سلجھن‘ اور ’جیو حنا کے ساتھ‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "جس دور میں ہم نے اس شو کا آغاز کیا، اس وقت ذہنی صحت کے مسائل پر بات کرنا عام نہیں تھا۔ ہمارا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو تشہیر کیے بغیر ان کے مسائل اجاگر کیے جائیں۔ ابتدا میں ہمارا شو ’الجھن سلجھن‘ کے نام سے نشر ہوا جو زیادہ تر نفسیاتی مسائل پر مبنی تھا، بعد میں اسے ’جیو حنا کے ساتھ‘ کا نام دیا گیا۔"حنا بیات نے مزید بتایا کہ "اس شو کے سیٹ کی ڈیزائننگ بھی میں نے خود کی تھی۔ لیکن کچھ عرصے بعد عامر خان نے ایک شو شروع کیا جسے دیکھ کر ہم حیران رہ گئے، کیونکہ اس کے سیٹ اور مواد دونوں میں ہمارے شو کی جھلک واضح تھی۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عامر خان ہمارے شو سے متاثر ضرور تھے۔"


اگرچہ حنا بیات نے عامر خان کے شو کا نام نہیں لیا، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے شو کے بعد بھارتی چینل اسٹار پلس پر ’ستیہ میو جیتے‘ کے نام سے ایک پروگرام نشر ہوا جس کی میزبانی عامر خان نے کی۔ یہ شو اپنے منفرد فارمیٹ کی وجہ سے بھارت میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکا تھا۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !