سیف علی خان کوچاقو گھونپنے والا شخص تصویر کی وجہ سے پکڑا گیا

0

 بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے چلتی ٹرین سے حراست میں لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے طور پر ہوئی ہے، جسے چھتیس گڑھ میں ٹرین سفر کے دوران گرفتار کیا گیا۔



یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارتی میڈیا نے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، تاہم پولیس نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار شخص کا سیف علی خان پر حملے کے کیس سے تعلق نہیں تھا۔اس کیس کی تحقیقات میں ممبئی پولیس کی 30 سے زائد ٹیمیں مصروف ہیں۔ یہ واقعہ رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، جب سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔مزاحمت کے دوران ملزم نے سیف علی خان پر چاقو سے وار کیے، جس سے انہیں چھ زخم آئے۔ ان میں سے دو زخم کافی گہرے تھے، جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !