بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

0

ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں اسکواڈ کا اعلان کیا، جس کے مطابق ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔



اسکواڈ میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، اور ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جڈیجہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جبکہ فاسٹ باؤلر محمد سراج چیمپئنز ٹرافی کے لیے نامزد سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے شروع ہوگی، جبکہ بھارتی ٹیم 20 فروری کو دبئی میں اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور  بھارت کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !