تہران: ایران کے دارالحکومت میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں دو جج جان کی بازی ہار گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے مصروف علاقے تہران اسکوائر میں سپریم کورٹ کے قریب ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو جج، علی رازینی اور محمد مغیثی، جاں بحق ہوگئے۔ یہ دونوں جج قومی سلامتی، جاسوسی، اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرتے تھے۔

