جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کا معاملہ، آئی سی سی کا جواب آ گیا

0

 دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ لکھنے سے گریز کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے میزبان ملک کے قواعد کے تحت اپنی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام شامل نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم اپنی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی پابند ہے، کیونکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے۔



آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا لوگو اور میزبان ملک کا نام ٹیموں کی جرسی کا لازمی حصہ ہونا چاہیے، اور تمام ٹیمیں اس اصول کی پاسداری کرنے کی پابند ہیں۔ آئی سی سی نے مزید انتباہ دیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کے نام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا لوگو شامل نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔


آئی سی سی قوانین کے تحت ہر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک کا نام لکھا جانا ضروری ہے، اس سے قطع نظر کہ میچ کہاں منعقد ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب، پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر بھارتی بورڈ سے کسی بھی باضابطہ اطلاع موصول ہونے کی تردید کی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !