بیت المقدس / مانیٹرنگ ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی کے بعد ملبے تلے دبے فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک تباہ شدہ علاقوں سے 120 لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔غزہ سول ڈیفنس کے مطابق، گزشتہ روز غزہ پٹی کے مختلف اسپتالوں میں 72 لاشیں پہنچائی گئیں، جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں اور کھلے میدانوں سے نکالی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق، اب تک ملبے سے برآمد کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 120 ہو چکی ہے، جبکہ اسپتالوں میں 56 زخمی بھی لائے گئے ہیں۔غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 47 ہزار 107 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

