سلمان خان میری نقل کرتے تھے، سابق پاکستانی گلوکار کے دعوے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

0

 کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے ماضی کے مشہور پاپ گلوکار حسن جہانگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان ان کی نقل کرتے تھے۔ حسن جہانگیر نے 80 اور 90 کی دہائی میں پاپ گانے گائے جن میں سے ایک گیت 'ہوا ہوا ، اے ہوا، خوشبو لٹا دے' کو پاکستان اور بھارت میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔ 



تاہم اب انھوں نے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران کچھ حیران کن دعوے کیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور کے سپر سٹار تھے ۔ اور ان کے جیسے شہرہ آفاق گیت اس دور میں کسی اور پاپ سنگر نے نہیں گائے۔ حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گانوں کے دوران سٹیج پر شرٹ اتار کر سامنے مجمع کی صورت میں موجود مداحوں کی طرف اچھال دیتے تھے ۔ یہ صرف ان کا سٹائل تھا اور سلمان خان جو کہ بعد ، میں بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوئے ، نے ان کی نقل کرتے ہوئے فلموں کے گیتوں میں شرٹ اپنے فینز کی جانب اچھالنا شروع کر دی۔۔حسن جہانگیر نے ایک اور دلچسپ بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اپنے گانوں کے لیے منفرد اور الگ تھلگ ڈیزائن کے کپڑوں کی ضرورت رہتی تھی ۔ اور ایسے کپڑے مارکیٹ میں نہیں بلکہ صرف لنڈے سے ہی  مل سکتے تھے اس لیے وہ ان کپڑوں کی خریداری کےلیے لنڈا بازار چھانتے رہتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ گیتوں کے دوران ان کی ڈریسنگ عام طور پر بے حد مختلف ہوا کرتی تھی۔۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !