سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز حالیہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب تک کے عظیم ترین آسٹریلوی کپتانوں میں شمار ہو چکے ہیں۔سیریز کے دوران ایک انٹرویو میں پیٹ کمنز نے براڈکاسٹرز سے دلچسپ گفتگو کی۔ ایک خاتون صحافی نے ان سے کہا، "آپ بھارت میں خاص طور پر خواتین میں بہت مقبول ہیں، بہت ساری خواتین آپ کی مداح ہیں، اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میری بیسٹ فرینڈ بھی آپ پر کرش رکھتی ہے۔"
صحافی نے مزید کہا، "میری بیسٹ فرینڈ نے مجھے میسج کیا کہ تم پیٹ کمنز سے ملاقات کرنے والی ہو، اور وہ کہہ رہی تھی کہ تم کتنی خوش قسمت ہو، میں تم سے جلن محسوس کر رہی ہوں، کیونکہ سب کو پتا ہے کہ آپ شادی شدہ ہیں، پھر بھی آپ خواتین کی توجہ کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟"
پیٹ کمنز نے جواب دیا، "مجھے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم، میں صرف اپنا کام کرتا ہوں اور حیران ہوں کہ ایسا کیا ہو رہا ہے۔"
خاتون صحافی نے دوبارہ سوال کیا، "کیا آپ کو اس بات کا علم تھا؟" تو پیٹ کمنز نے کہا، "جی، مجھے معلوم ہے کہ بھارت میں میری بہت ساری مداح ہیں، لیکن چونکہ میں ہوٹل میں ٹیم کے ساتھ ہوتا ہوں، اس لیے زیادہ بات چیت نہیں ہو پاتی۔"

