چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی

0

 دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک:   چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف چھ ہفتے باقی رہ گئے ہیں اگرچہ ہائبرڈ ماڈل کے فارمولے سمیت سب کچھ طے پا چکا ہے تاہم اب پھر سے میڈیا پر پاکستان میں ایونٹ کے انعقاد کو لے کر غیر یقینی صورتحال کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایات پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تعمیرات اور رینوویشن کا کام جاری ہے ۔ 



ادھر بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ تعمیری اور تزئین و آرائش کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ جس کو دیکھتے ہوئے لگ نہیں رہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اسے بروقت مکمل کروا پائے گا۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے آئی سی سی کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور اگر  دونوں اسٹیڈیم کی تیاری کے اقدامات تسلی بخش قرار نہ دیے گئے تو پورے کا پورا ایونٹ پاکستان سے کسی اور وینیو پر منتقل کر دیا جائے گا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !