کیا روہت شرما کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی بھی ریٹائر ہونے والے ہیں

0
سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: دورہ آسٹریلیا پر موجود بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وہ کل سے شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے بلکہ ٹیم انڈیا جسپریت بمرا کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ 


روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد کرکٹ مداح اور مبصرین اس مدعے پر بات کر رہے ہیں کہ کیا ویرات کوہلی بھی روہت شرما کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں ؟ تاہم بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری نے اس کا جواب دیتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔ روی شاستری کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی آئندہ تین سے چار سال تک مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔ 



ویرات کوہلی طویل عرصے سے اپنی روایتی فارم کھو چکے ہیں ۔ اس سیریز میں بھی اگرچہ انھوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تھی لیکن اس سنچری کو پہلے جیسی اہمیت نہیں دی جا رہی ۔ بلکہ اننگز کی شروعات میں ایک ہی طرح کا غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہونا ہی ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے۔ تاہم کرکٹ کے پنڈتوں کا ماننا ہے کہ 36 سالہ کرکٹر کی خراب فارم صرف ایک معاملہ ہے۔ کوہلی آج بھی بھرپور فٹ، جارح مزاج اور جوش اور عزم سے بھرپور کھلاڑی ہیں جن کا میدان میں موجود ہونا بھارت کےلئے بہت بڑے اطمینان اور مخالف ٹیم پر دباؤ کی وجہ بنا رہتا ہے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !