شہباز شریف اپنے بھائی کے سب سے بڑے مخالف کے ساتھ مل کر وزیر اعظم بننے کے لئے تیار تھے، محمود خان اچکزئی

0

 کوئٹہ / مانیٹرنگ ڈیسک: پش

تونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات پر سوال اٹھایا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت سے مذاکرات کیوں ہو رہے ہیں جس کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں، مگر جہاں اس نوعیت کا معاملہ ہو، وہاں دعا کا اثر نہیں ہوتا۔



محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کو اپنے دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی مشرف کے وزیر اعظم بننے کے لیے تیار تھے، اور یہ بات نوازشریف نے روک دی تھی۔ تاہم، اب نوازشریف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس موقع پر یہ بھی یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور مکمل ہو چکے ہیں، جن کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !