ڈاکٹر کے ریپ اور مرڈر کیس کا معاملہ ، ملزم پر جرم ثابت ہو گیا

0

  کولکتہ / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی شہر کلکتہ میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس میں گرفتار ملزم کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق پولیس رضاکار سنجے رائے کو پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ثبوتوں سے سنجے رائے پر جرم ثابت ہوتا ہے، اور اسے 20 جنوری کو عمر قید یا سزائے موت سنائی جائے گی۔



مجرم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بےگناہ ہے اور اسے اس کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔مقتولہ کی والدہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنجے رائے اکیلا نہیں تھا، اس کے ساتھ مزید افراد بھی اس جرم میں شریک تھے، جن کی گرفتاری کا وہ انتظار کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنجے کو بائیولوجیکل شواہد کی بنیاد پر سزا دی جا رہی ہے، اور سماعت کے دوران اس کی خاموشی اس کے جرم میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے، تاہم انصاف اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک باقی مجرموں کو سزا نہیں ملتی۔یاد رہے کہ 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی لاش 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے سرکاری میڈیکل کالج کی ایک کلاس سے برآمد ہوئی تھی، اور پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس واقعے کے بعد بھارت بھر میں شدید احتجاج ہوا، اور ڈاکٹروں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے۔ واقعے کے اگلے روز ہی سنجے رائے کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !