بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو آئی پی ایل 2025 کے ایڈیشن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی قیادت سونپنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ نومبر 2024 میں ہونے والے نیلامی میں رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدے گئے، جس کے ساتھ وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے پہلے لکھنؤ سپر جائنٹس کے ابتدائی تین سیزن میں کپتانی کے فرائض کے ایل راہول انجام دے رہے تھے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے پہلے دو سیزن میں پلے آف تک رسائی حاصل کی لیکن فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی، جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹیم ساتویں پوزیشن پر رہی۔
رشبھ پنت کے لیے یہ دوسری آئی پی ایل فرنچائز ہوگی جس کی وہ قیادت کریں گے۔ اس سے قبل وہ دہلی کیپیٹلز کی کپتانی کرچکے ہیں۔

